نئی دہلی ، 19؍ نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مانوشی چھلرمس ورلڈ2017کاخطاب جیتنے پرجہاں مبارکبادکاسلسلہ جاری ہے وہیں ششی تھرور کانگریس نے ان کی فتح پر مختلف رائے دی ہے۔ششی تھرورنے نوٹ بندی سے منوشی کی کامیابی کوبھی جوڑدیاہے ۔کانگریسی لیڈر نے اس سلسلے میں اتوار کو ایک ٹویٹ بنایا۔اس ٹویٹ میں انہوں نے لکھاکہ نوٹ بندی ایک غلطی تھی۔ بی جے پی کویہ احساس ہونا چاہئے کہ بھارتی کیش دنیا کو قائل کرتاہے، یہاں تک کہ ہماری’’چلی‘‘ مس ورلڈبن گئی ہیں۔تاہم جلد ہی تھرور نے اپنی غلطی کا احساس کیا اور انہوں نے ٹویٹ کوڈیلیٹ کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے منوشی کی تعریف میں پھر ایک ٹویٹ بنایا۔ کانگریس کے ایم پی نے کرنسی کی تبدیلی کے نام پربی جے پی کو گھیرنے کی کوشش کی۔تاہم یہ ایک مختلف معاملہ ہے کہ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے انہیں ٹائٹل جیتنے پرمبارکباددی ہے۔